۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
تصاویر/ نشست مدیر سابق و جدید و معاونین مدیریت حوزه خوزستان با آیت الله اعرافی

حوزہ/ انہوں نے کہا: صوبہ خوزستان ایک اسٹریٹجک اور کلیدی صوبہ ہے اور حوزہ علمیہ کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا، لوگوں کی حمایت اور خدمت کرنا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی جماعت (جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم) کے رکن آیت اللہ عباس کعبی نے آج حوزہ علمیہ ایران کے ڈائریکٹر آیۃ اللہ اعرافی کے صوبہ خوزستان کے دورے کے متعلق کہا: ملک اور قم کے مدارس کے درمیان روابط کو مضبوط کرنا اور آیت اللہ اعرافی جیسی ممتاز شخصیتوں سے روابط کو مضبوط کرنا آج ملک کی سب سے اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے دوروں سے حوزہ علمیہ کی کافی مشلات حل ہو سکتی ہیں، ثقافتی، سماجی، اقتصادی،  انفراسٹرکچر جیسے شعبے میں اس طرح کے دورے موثر ثابت ہوسکتے ہیں۔

حوزہ علمیہ قم کے اساتذہ کی جماعت (جامعہ مدرسین حوزہ علمیہ قم) کے رکن نےکہا: عوام اور علماء کے درمیان رابطہ مضبوط ہونا چاہیے اور دشمن ان دونوں کے درمیان دوری پیدا کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

آیت اللہ کعبی نے مزید کہا:  خوزستان ایک اسٹریٹجک اور کلیدی صوبہ ہے اور حوزہ علمیہ کا بنیادی مقصد لوگوں کے مسائل حل کرنا، لوگوں کی حمایت اور خدمت کرنا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .